مئی 13, 2025

کراچی ائیر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں سہولت کاری کا ا لزام۔ گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمہ کے کالعدم

تنظیم سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ملزمہ کی کالعدم تنظیم سے رابطے کی فون کال،کوئی چیٹ یا ای میل بھی نہیں ہے۔ بائیس سالہ ملزمہ کی ڈیڑھ دو سال کی دودھ پیتی بچی ہے۔ اسے ضمانت دی جائے۔ چھ اکتوبر دوہزار چوبیس کو کراچی ائیرپورٹ کے باہر چینی شہریوں پر خود کش حملہ ہوا تھا،، جس میں دو چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے