مئی 12, 2025


کراچی کی ضیاء الدین یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں بارہ سو تیس طلباء و طالبات کو اسناد دی گئیں۔ مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ضیاء الدین یونیورسٹی نے تعلیم و صحت کے میدان میں شاندار مقام حاصل کیا،جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم کردار ہے۔


ضیاء الدین یونیورسٹی کے 22ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل 1230 طلباء و طالبات کو اسناد دی گئیں۔


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ ۔۔۔ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان اقدار کو ہمیشہ یاد رکھیں جو آپ میں پیداکی گئی ہیں ۔۔۔دیانت داری، خدمت، اور اعلیٰ کارکردگی آپ جو بھی راستہ اختیار کریں،کامیابی کا اصل پیمانہ صرف آپ کی ذاتی فتوحات نہیں، بلکہ وہ مثبت اثر ہے جو آپ دوسروں کی زندگیوں پر ڈالتے ہیں چاہے آپ کسی بھی راستے کا انتخاب کریں۔ اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کریں، اپنے خاندان کا فخر بنیں، اور سب سے بڑھ کر، اپنے وطن کا سر فخر سے بلند کریں
چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے حالات اتنے اچھے نہیں۔ چاہتے ہیں یہ طلبا بیرون ملک نہ جائیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین ، چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ۔۔۔ اور پاکستان کے حالات بہت اچھے نہیں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ اسٹوڈنٹ باہرجائیں اور پاکستان کی تقدیر بدلیں اور ہم نے کوشش کی ہے اور کوشش کر رہے ہیں اور انشاءاللہ پاکستان ایک سمت کی طرف آجائے گا ۔۔۔۔

تقریب میں نمایاں کارکردگی پر 23 طلباء کو سر ضیاء الدین گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا،جبکہ تین خصوصی ایوارڈز بھی اُن افراد کے حصے میں آئے جنہوں نے شعبہ صحت و تعلیم میں غیرمعمولی خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے