
تلخیاں دور،فاصلے ختم۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کی گورنر ہاوس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات۔ شہر کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا میئر کراچی مرتضی وہاب ان کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ شہر کی ترقی کےلئے اچھا کام کررہے ہیں۔ جمعہ کو ان سے رابطہ کر کے کہا تھا کل اسلام آباد جارہا ہوں۔ آپ نے جو خط لکھا ہے، اس پرکچھ باتیں سمجھنی ہیں۔ آج انہیں امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی حکومت سے کراچی کےلئے سو ارب روپے لانا صرف میرا کام نہیں۔ سب مل کر اس کےلئے کوششیں کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کئی روز دونوں جماعتوں کی جانب سے سیاسی باتیں ہوتی رہی ہیں۔ میئر کراچی کو مخاطب کر کے کہا ۔۔سیز فائر کرنی ہے یا جاری رکھیں گے۔اس پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہم سب کا مقصد شہر کی ترقی ہے۔ خوشی ہے آپ وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے بعد اسلام آباد ان سے ملنے جارہے ہیں۔ پرامید ہوں مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔