
کراچی ملیر میمن گوٹھ کی مرکزی سڑک کی ازسرنوتعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔مئیرکراچی کاکہنا ہےکہ شہرکےاہم منصوبےجلد مکمل کرکےشہریوں کے دیرینہ مسائل کےحل کی کوششیں کررہےہیں۔منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نےکراچی میں ملیرمیمن گوٹھ کی مرکزی سڑک کی ازسرنوتعمیرکےمنصوبےکا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
۔
میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےمئیرکراچی کا کہنا تھا کہ اس سڑک کو4لین پرمشتمل کشادہ سڑک میں تبدیل کررہےہیں، جوآبادی کا دیرینہ مسئلہ تھا۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ جلدمرغی خانہ فلائی اوورکا کام مکمل ہوجائے گا۔شہیدبھٹوفلائی اوورکےنامکمل حصہ کوجلد عوام کیلئےکھول دیا جائیگا۔۔
میئر کراچی نے وال چاکنگ کرنےوالوں کوایک ماہ کی مہلت دیتےہوئےکہا کہ شہرکی دیواریں گندی کرنے والےمعاملات ٹھیک کرلیں ورنہ جس کا اشتہارہوگاایکشن اسکےخلاف ہوگا۔