مئی 13, 2025


چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کراچی کا امن خراب کرنے کے شواہد مل رہے ہیں۔ کوئی ٹینکر ڈرائیور نشے میں یا بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا ہے تو حکومت ذمہ دار ہے۔ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کہتے ہیں شہر میں لسانی نہیں ، انتظامی مسئلہ ہے۔ نیتوں کی کمی ہے،، کراچی دس پاکستان کو کما کر چلا سکتا ہے۔


عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں سے ملاقات کی۔
چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کراچی اب بدامنی برداشت نہیں کر سکتا۔حادثات انتظامی معاملہ ہے جسے سیاسی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔


(یہاں دو بیٹھی ہوئی دو جماعتوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ دیکھا جائے کہ جو گاڑی چلا رہا ہے وہ لائسنس چاہتا ہے یا نہیں ہے اس کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی ہے یا کہ نہیں ہے وہ نشے میں ہے یا نہیں ہے جناب عالی سب سے پہلے یہ ذمہ داری اس حکومت کی ہے جس کے ذمہ جس نے اپنی ذمے یہ کام لیا ہوا ہے اور پھر اس پولیس کی ہے جو اس شہر سے لا تعلق ہے


اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کراچی میں لسانی نہیں ، انتظامی مسئلہ ہے۔دنیا میں ہر جگہ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔ لڑائی جھگڑا مسئلے کا حل نہیں ہے۔


(اگر کوئی ایکسیڈنٹ کریں تو اس کے خلاف پرچہ کریں س سے سخت سزائے دیں کراچی والوں سے اپیل کریں گے خدا کے لیے جذبات میں نہ آئے کسی کی بھکاوے میں نہ آئیں یہ کسی کا مسئلہ نہیں یہ انتظامی مسئلہ ہے اور ہم نے مل کر حکومت وقت سے چیزیں لینی ہے


رہنما ایم کیوایم مصطفی کمال کا کہنا تھا ہم الجھتے رہیں ، یہ حالات حکومت کےلئے سازگار ہیں۔کوئی ڈرائیور کسی کو گاڑی تلے کچلنے اور نا کوئی شہری ٹینکر جلانے کا سوچ کر نکلتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے