مئی 15, 2025


اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں انچاس لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔



ترجمان اےاین ایف کےمطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔کوہاٹ روڈ اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے ساڑھے تین کلو کے لگ بھگ چرس برآمد کی گئی۔حیدرآباد میں گڈو چوک کے قریب ملزم کو چار کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔سیالکوٹ میں ملزم کے قبضے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف نےمانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب ملزم کو گرفتار کر کے پانچ سو گرام چرس قبضے میں لی ۔گرفتار ملزم تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجنےجانےوالےپارسل سے ڈھائی سو گرام منشیات برآمد کی گئی۔راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے ڈیڑھ گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے