
کراچی میں قبرستان کی جگہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سندھ حکومت کا فیصلہ ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو قبرستان کے لیے 2500 ایکڑ زمین کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ماسٹر پلان میں قبرستان کے لیے جگہ مختص کرنے کا پابند کیا جائے۔ آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح اور شہری پھیلاؤ کے باعث موجودہ قبرستانوں کی جگہ کافی نہیں رہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے سندھ کے دیگر شہروں میں قبرستانوں کے لیے زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی