
ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوگئی
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ ہوا جس کے بعد تاریخی بلندی 2 لاکھ 90 ہزار300 روپےپر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 13سو72روپے اضافہ ہوا ۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ48ہزار885روپے پر پہنچ گئی اس سے قبل24جنوری کو سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچی تھی