فروری 14, 2025


کراچی پورٹ قاسم کے قریب گھی اور تیل بنانے والی فیکٹری میں امونیم گیس لائن پھٹنے سے دو افراد جاں بحق چار زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔


پورٹ قاسم کے قریب واقعہ گھی تیل بنانے والی فیکٹری میں صبح ساڑھے چھ بجے اچانک امونیم گیس لائن پھٹ گئی.

گیس لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ، چار افراد کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا
فیکٹری میں تعینات ٹیکنیکل ہیڈ کا کہنا ہے امونیم گیس کی لائن پھٹنے کےباعث گیس کا اخراج ہوا

6:45 پہ واقع ہوا ہے امونیہ پلانٹ ہے ہمارا اس میں جو ہے وہ ایک گیس کٹ ہوتی ہے جوائنٹس وہ پھٹی ہے جس کی وجہ سے امونیا ریلیز ہوئی ہے جس میں سے انیجز ہوئی ہیں بہرحال یہ ہے کہ ابھی انجریز بھی ہوئی ہے شاید کوئی ڈیڈیز بھی ہوئی ہیں

فیکٹری میں گیس اخراج کے باعث متاثرہ حصے کو سیل کردیا گیا فیکٹری حکام اور پولیس کے مطابق گیس کے مکمل اخراج کے بعد تحقیقات کا آغاز کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے