جنوری 20, 2025


کراچی میں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس ۔ مبینہ طور پر واردات میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار اپنے ہی محکمے کے لئے چھلاوا بن گیا
سی آئی اے پولیس 10 روز بعد بھی مرکزی ملزم قرار دئیے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکار کو گرفتار نہ کرسکی ۔ ذرائع اے وی سی سی کے مطابق مفرور ملزم صاحبزادہ علی رضا کی گرفتاری کے لئے متعدد چھاپے مارے گئے مگر کامیابی نہ ملی ۔ واردات سے متعلق اے وی سی سی پولیس کی شکایات پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے سب انسپکٹر اور دو اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ مفرور سی ٹی ڈی اہلکار صاحبزادہ علی رضا،گرفتار اہلکار محمد عمر اور انچارج سب انسپکٹر راجہ بشیر کو معطل کیا گیا ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے واردات میں پولیس موبائل کے استعمال پر سی ٹی ڈی افسر راجہ بشیر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ۔ حکام کے مطابق کیس میں اب تک سی ٹی ڈی اور سی پیک سیکیورٹی کے دواہلکاروں سمیت 8ملزم گرفتار کئے جا چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے