جنوری 20, 2025


۔ پولیس کے مطابق کورنگی ضیاکالونی میں جاں بحق نوجوان ذاتی دشمنی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا ۔ عینی شاہد نے ڈکیتی کا نتیجہ قرار دیا ۔ گھگر پھاٹک کے قریب بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا ۔ صفورا غازی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

کورنگی ضیا کالونی میں فائرنگ سے23 سالہ نوجوان طارق جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کو سینے پر گولی ماری گئی پولیس کا دعویٰ ہے واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ مقتول کا گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھاآج نوجوان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔قتل کے مقام سے نائن ایم ایم کے 2 خول ملے، مزید تحقیقات جاری ہے۔ عینی شاہد کا دعویٰ ہے قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہےتین ڈاکوؤں نے نوجوان سے واردات کرنا چاہی، مقتول بھاگنے لگا تو ملزموں نے گولی ماری۔ڈاکو مقتول نوجوان کا موبائل فون اور پرس لے کر فرار ہوئے۔ گھگر پھاٹک کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مسلح افراد نے متعدد دکانوں پر لوٹ مار کی ۔ واردات کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، سڑک بھی بند کی ۔ صفورا غازی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔ جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے