جنوری 20, 2025


سندھ اسمبلی میں ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کہتے ہیں صوبے کی سڑکوں کا برا حال ہے، حادثات میں لوگ مر رہے ہیں ،وفاق ٹیکس لے ،،لیکن سہولت بھی تو دے ۔

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی ہیر سوہو نے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا سات ماہ کے دوران ٹول ٹیکس میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا نیشنل ہائی وے اتھارٹی صوبے سے زیادتی کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت سڑکوں کی مرمت کے لئے رقم مختص کرے۔ایوان نے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے