
اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں دوسو چار پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کا اضافہ۔ فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز مندی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں دو سو چار پوائنٹس کی کمی سے اٹہتر ہزار، دوسو تراسی پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس پیسے اضافے سے دوسو اٹہتر روپے چونسٹھ پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ، باسٹھ ہزار، پانچ سو روپے پر مستحکم رہی۔