ایمپاور اسپورٹس اکیڈمی کے تحت ہونے والے فرسٹ نیشنل ویمن والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کراچی میں ہوئے ۔ انڈر ایٹین کیٹیگری میں فیصل آباد یونائیٹڈ ، انڈر ٹوئنٹی ون کیٹیگری میں فرینڈز والی بال فیصل آباد اور بائیس سال سے زائد عمر کی کیٹگری میں آرمی نے کامیابی سمیٹی۔
فرسٹ نیشنل ویمن والی بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے کراچی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کےکورٹس میں ہوئے۔ انڈ رایٹین کیٹیگری میں فیصل آباد یونائیٹڈ نے باری اسکول کو ہرا کر فائنل اپنے نام کیا۔ انڈر ٹوئنٹی ون کیٹیگری میں فرینڈز والی بال فیصل آباد نے کراچی وومن والی بال کوشکست دی۔ بائیس سال سے زائد عمر کی کیٹگری میں آرمی کی ٹیم نے کراچی وومن کو ہرا کر کامیابی سمیٹی۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ اور صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی تھے۔ فائنل میں کامیابی سمیٹنے والی تینوں ٹیموں فیصل آبادیونائیٹڈ ،فرینڈزوالی بال فیصل آباد اور آرمی کو گولڈ میڈل، پانچ لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئیں۔ انڈر ایٹین کیٹیگری میں باری اسکول، انڈر ٹوئنٹی ون مین وومن والی بال اور بائیس پلس کیٹیگری میں کراچی وومنز کو سلو ر میڈل، ڈھائی لاکھ روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانےوالی کراچی وومن اورفیصل آباد یونائیٹڈ کی کھلاڑیوں کو الیکٹرک بائیکس دی گئیں۔