پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہندسوں کی رفتار پھر شاندار۔ ہینڈریڈ انڈیکس میں چارہزار، چارسو پوائنٹس سے زائد اضافہ۔ فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ مارکیٹ انڈیکس چار ہزار، چار سو گیارہ پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ، تیرہ ہزار، نوسو چوبیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ سونے کی قیمت میں کمی بیشی نہٰیں ہوئی۔ فی تولہ سونا دو لاکھ، تہتر ہزار، چارسو روپے جبکہ دس گرام سونا دو لاکھ، چونتیس ہزار، تین سو چھیانوے پوائنٹس پر مستحکم رہا۔