دسمبر 14, 2024

کراچی واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں مزید اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں ادائیگیاں نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں

گھر گھر بلز پہنچانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے اور ریبیٹ پالیسی کے تحت صارفین سے زیادہ سے زیادہ واجبات وصول کیے جائیں کیونکہ ادارے کو خوشحال کرنا ہے تو آمدنی کو بڑھانا ہوگا اس خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن (آر آر جی) ڈپارٹمنٹ واٹر کارپوریشن کے افسران سے منعقدہ ایک اعلیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ریٹیل کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے انہوں نے افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے مختلف اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں 52 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جو 2016 سے واٹر کارپوریشن کو ادا نہیں کیے جارہے ہیں وہ ہمیں کسی بھی صورت میں جلد از جلد وصول کرنے ہیں کیونکہ وہ پیسے واٹر کارپوریشن کے ہیں انکا کہنا تھا ادارے کی آمدن بڑھانے سے ادارا خوشحال ہوگا اور اگر ادارا خوشحال ہوگا

تو ملازمین بھی خوشحال ہونگے انہوں نے کہا نئے ایکٹ کے تحت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ادارے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی سمیت واجبات کی وصولی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے

انکا مزید کہنا تھا کہ ادارے کو ہم سب کو مل کر ٹھیک کرنا ہے اور واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانا ہے کیونکہ ہمارا ادارہ ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے