دسمبر 14, 2024

کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن، انکوائری اینڈ امپلیمینٹیشن ٹیم و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ قوم کے مستحکم و مضبوط مستقل کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل اور صحتمند سرگرمیوں کو بھی ناگذیر سمجھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی کے علاقے گارڈن سے تعلق رکھنے والے نوجوان تائی کوانڈو کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ابو ہریرہ شاہ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں، چند ماہ قبل ملائیشیا میں بھی ہونے والے عالمی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا مستقبل اسکی آنے والی نسل کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ایک روشن مستقبل کے لیے طلبہ کا تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی آگے ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کی واحد ن
وجوان قیادت ہیں، وہ نوجوانوں کے مسائل اور امنگوں سے دیگر تمام رہنماوَں سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منشور کا محوار نوجوانوں کی بھبود و ترقی ہے۔وقار مہدی نے نوجوان تائِی کوانڈو کھلاڑی سید ابو ہریرہ شاہ کو اجرک کا تحفہ دیا اور ان کے لیے نیک تمناوَں کا اظہار کیا۔

کیپشن:
وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن، انکوائری اینڈ امپلیمینٹیشن ٹیم و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کراچی کے علاقے گارڈن سے تعلق رکھنے والے نوجوان تائِی کوانڈو کھلاڑی اور ملائیشیا میں منعقد عالمی ٹورنامنٹ میں فرسٹ پوزیشن اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سید ابوہریرہ کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے