دسمبر 14, 2024


گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کےسفیر عرفان نذیراوگلو نےگورنرہاوس میں ملاقات کی ۔۔۔کامران ٹیسوری نے میڈیا سےگفتگومیں کہا کہ ترکیہ کےسرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں ۔۔۔ترکیہ کے سفیر نے قائداعظم کے تاریخی کمرہ کا بھی دورہ کیا۔۔۔گورنرہاوس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔۔۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے قونصل جنرل کے ہمراہ گورنرہاوس میں ملاقات کی ۔۔۔میڈیاسے گفتگومیں گورنرسندھ نے کہا کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ترکیہ کے سرمایہ کار کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ سے تجارت میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔۔۔ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔ ترکیہ کےسفیر عرفان نذیر اوگلو نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ءمیں سب سے بڑا اسٹال ترکیہ کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔مہمان سفیر نے قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا اور وہاں رکھی اشیاءسے متعلق معلومات حاصل کی۔ ۔۔گورنر ہاﺅ س میں ترکیہ کے سفیر نے پرچم کشائی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔۔۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے