کراچی سچل مخدوم بلاول گوٹھ سے پولیس افسرکی سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔۔۔
گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ پولیس افسرراجہ امتیاز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔۔۔ جو سی ٹی ڈی کے لیگل ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے ۔ پولیس کے مطابق گاڑی پولیس افسرکے گھرکے باہر پارک تھی ۔ صبح پولیس افسر نے کھڑکی سےدیکھا تو گاڑی موجود نہیں تھی ۔ پولیس افسر کی گاڑی نامعلوم ملزم چوری کرکے فرار ہو گئے ۔