امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کہتے ہیں نوجوان مایوس نہ ہوں ، ملک میں بے شمار وسائل اور معدنیات ہیں ،ہمیں پر عزم ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔
کراچی میں جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ کے زیراہتمام شاہ فیصل کالونی میں بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاہم اپنے نوجوانوں کا ہاتھ تھامیں گے ، آگے بڑھائیں اور علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ 5 سے 15 سال کے 73 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں ، ہمیں علم کی شمع کو روشن کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔