کراچی ماڈل کالونی لاسی گوٹھ گھر اور فائبر کی ٹنکیوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا ۔ ساتھ ہی پنجرے میں قیمتی پرندوں بھی موجود تھے جو جھلس کرہلاک ہوئے
کراچی ماڈل کالونی لاسی گوٹھ گھر اور فائبر کی ٹنکیوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کردی گئیں ۔۔۔ آگ کے بلند ہوتے شعلوں کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ بھڑکتے شعلوں سے دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے فائربریگیڈ حکام کے مطابق 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ،،، ٹنکیوں کےگودام کےساتھ پردندوں کےپنجرےبھی موجودتھے۔ 100 سےزائدقیمتی پرندےتھےجوجھلس کرہلاک ہوئے ۔ ایک کمرےمیں موجودپنجروں میں پالتوکتے، بکرے اور مرغے موجود تھےجن کوبچالیاگیا