دسمبر 14, 2024


کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں کو بارہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذر پیچوہو کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کے لئے یہ اہم مہم ہے۔
سندھ بھر میں بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم ’’بگ کیچ اپ‘‘ کا آغاز۔ کراچی کے پولیس اسپتال صدر میں افتتاحی تقریب ہوئی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا مہم کا مقصد حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ جانے والے بچوں کی ویکسی نیشن ہے۔26 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مارے بچوں کی جو ہے نگہداشت کے لیے بیماریوں سے بچاؤ کے لیے یہ بہت ضروری ٹیکے ہیں اور اس کے بعد جو ہے ٹیکوں کی وجہ سے بچوں کی اموات ہیں وہ بھی ہم نے دیکھا کہ کم ہوتی جا رہی ہیں تو یہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو لگیں گے ۔۔۔

چار ہزار ویکسی نیٹر صوبے بھر میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جبکہ مختلف کمیونیٹیز کے 8ہزار رضا کار بھی بگ کیچ مہم کا حصہ ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے