دسمبر 14, 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہینڈریڈ انڈیکس میں تین سو چھپن پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر بارہ پیسے مہنگا ۔ فی تولہ سونا تیرہ سو روپے سستا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ چورانوے ہزار، بیس پوائنٹس تک ٹریڈ ہوئی۔ مارکیٹ کا اختتام ہیڈریڈ انڈیکس میں تین سو چھپن پوائنٹس کے اضافے سے ترانوے ہزار، چھ سو اڑتالیس پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بارہ پیسے بڑھ کر دوسو ستتر روپے، چھیاسی پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونا تیرہ سو روپے سستا ہوکر دو لاکھ، ستتر ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو پندرہ روپے کمی کے بعد دو لاکھ، سینتیس ہزار، نو سو گیارہ روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے