سندھ پولیس کاصوبےکےداخلی وخارجی راستوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی ہمراہ دس جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کرنےکافیصلہ،آئی جی سندھ نےحب ریورروڈ اورموچکو چیک پوسٹوں کادورہ بھی کیا۔
سندھ پولیس نےصوبےبھرکےداخلی اورخارجی راستوں سمیت بلخصوص نادرن بائی پاس پرجوائنٹ چیک پاسٹیں قائم کرنےکافیصلہ کیاہے،ترجمان سندھ پولیس کےمطابق پولیس سمیت دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی مشترکہ دس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی اس حوالےسےآئی جی سندھ غلام نبی میمن نےحب ریور روڈ اور موچکو چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیااس موقع پرایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نےداخلی وخارجی راستوں پر جاری چینکنگ اور موجودہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی چیک پوسٹ پر جدیدآلات سے لیس اسپیشل برانچ کا عملہ تعینات ہےتلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشکوک و مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جارہی ہےجبکہ آئی جی سندھ نے موچکو چیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنیوالی مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔