دسمبر 14, 2024


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر نے کہا کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں منصوبے مکمل ہوجائیں۔ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔اس سلسلے میں تمام فریق منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا یہ منصوبے حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہیں۔ ان کی بروقت تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے