دسمبر 14, 2024


کراچی میں ہاکس بے کا ساحل نایاب نسل کے سبزکچھووں کے لیے غیر محفوظ ہونے لگا۔ساحل پر کچرا اور جال سے مچھلی کا شکار کچھووں کی جان لے رہا ہے۔ ساحل پر جا بجا مردہ کچھوے پڑے نظر آتے ہیں
کبھی نایاب نسل کے سبزکچھوے بڑی تعداد میں کراچی کے ساحل ہاکس بے کا رخ کیا کرتے تھے۔



لیکن اب کراچی کا یہ خوبصورت ساحل سبزکچھووں کی افزائش نسل کے لئے سازگار نہیں رہا۔

ساحل پر پڑا کچرا اور جال سے مچھلی کا شکار ،، نایاب نسل کے کچھووں کی اموات کا سبب بن رہا ہے۔

اب ہاکس بے کے ساحل پر،، ،، جا بجا پڑے مردہ سبز کچھوے ایک المیہ کی نشاندہی کرتے ہیں۔



محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے ساحلوں پربڑھتی تعمیرات کی وجہ سے کچھوؤں کے انڈے دینے کی جگہیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔ ویسے تو ساحل پر آنے والے کچھووں کے مرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ بہت سے کچھوے بڑی تعداد میں جال سے مچھلی پکڑنے والے مچھیروں کے جال میں پھنس کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے