کراچی کےعلاقےکورنگی اورگلشن معمارمیں پولیس نےچارمبینہ مقابلوں میں پانچ ملزموں کوزخمی حالت میں گرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔۔۔ دیگرکارروائیوں میں نوملزم گرفتارہوئے۔۔۔دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےدوشہری زخمی بھی ہوئے۔۔۔
کراچی کےعلاقےکورنگی ڈھائی نمبرمیں پولیس نےدومبینہ مقابلوں میں تین ملزموں کوزخمی حالت میں گرفتارکرنےکادعویٰ کیاہے۔۔۔کورنگی پانچ نمبر اورگلشن معمارمیں بھی پولیس نےدومبینہ مقابلوں میں دوملزموں کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکیا۔۔۔ادھرشریف آباد اورمیمن گوٹھ میں کارروائیوں میں پولیس نےچھ مبینہ اسٹریٹ کرمنلزکوگرفتارکیا۔۔۔نیوکراچی اورلیاقت آبادسےبھی پولیس نےموٹرسائیکل لفٹرسمیت تین ملزم گرفتارکیے۔۔۔ دوسری جانب منگھوپیر اورسکھن بھینس کالونی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دوشہری زخمی ہوگئے۔۔۔