سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کوشش ہے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے نظام کو آن لائن کردیں ۔ کراچی میں چنگچی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے، لیکن عدالتی حکم امتناع کے باعث انہیں بند نہیں کرسکتے۔
سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن کا کہنا تھااسمارٹ مشینوں کے ذریعے سڑکوں پر بھی موٹروہیکل ٹیکس وصول کررہے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کی ایپ بہت آسان ہے، جسے سب استعمال کرسکتے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا اب کوئی بھی بنا رجسٹرڈ گاڑی شوروم اور پورٹ سے باہر نہیں نکل سکی گی۔ گاڑی شوروم پر رجسٹرڈ ہوگی،، پھر باہرآئے گی۔سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے نمبر پلیٹس کی نیلامی کی ہے۔ وزیر ایکسائز نے بتایا کراچی میں چنگچی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے، لیکن عدالتی حکم امتناع کے باعث انہیں بند نہیں کرسکتے۔صوبائی اسمبلی سے پاس قانون کےتحت منشیات کی روک تھام کے لئے ہمارے پاس دس ٹوٹیفائڈ چیک پوسٹ ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی رو ک تھام کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ بچوں کا ٹیسٹ کر کہ ان کے والدین کو بتائیں گے ۔بچے سے پوچھیں گے آپ کو منشیات کہاں سے ملی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے یونیورسٹیز کے کچھ ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔