نومبر 9, 2024


کراچی میں شیرشاہ پل کے قریب تیز رفتار ٹریلر پرر کھا کنٹینر گرنے سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ۔ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

کراچی میں شیرشاہ پل کے قریب کنٹینر گرنے کے واقعہ کی اطلاع پر فلاحی ادارے کے رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ ایمبولنس کے ذریعے زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج زخمی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے تیز رفتار ٹریلر شیرشاہ سے حب چوکی کی طرف جا رہا تھا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث شیرشاہ پل کے موڑ پر پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار اور گاڑی حب چوکی سے شیر شاہ کی طرف آرہے تھے ۔ کنٹینر روڈ کی دوسری جانب جاکر گرا۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، لیکن کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق شہری کی شناخت پچاس سالہ عبد الکریم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے جاں بحق شخص کے پاس سے آن لائن بائیک رائیڈر کا ہیلمٹ ملا ہے۔ پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل اور کنٹینر کو تھانے منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے