کراچی پاکستان چوک کے قریب بوسیدہ عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود خواتین سمیت سات افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کےمطابق تین منزلہ عمارت کی چھت پر پانی کا ٹینک ٹوٹا،، تو عمارت کی سیڑھیاں بھی لپٹ میں آگئیں۔ عمارت میں موجود افراد اندر پھنس کر رہ گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ،ڈبل ٹو کا عملہ پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو بچوں اور دو خواتین سمیت سا ت افراد کو ریسکیو کر کے عمارت سے باہر نکالا۔ ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کو طلب کرلیا ۔ ایس بی سی اے کے حکام متاثرہ عمارت کا سروے کر کے تعین کریں گے کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔