نومبر 5, 2024


سمندری طوفان اسٰنی کراچی کی سمندری حدود سے دور چلا گیا، لیکن اس کے اثرات باقی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ سب سے زیادہ انتالیس ملی میٹر بارش قائدآباد میں ہوئی۔

شہر پر چھائے بادل رات گئے اور علی الصبح بھی برستے رہے۔ گلستان جوہر ،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ ،ابوالحسن اصفہانی روڈ، حسن اسکوائر میں بادل برسے۔شارع فیصل،قائد آباد، ملیر،ائرپورٹ، گلبرگ،راشد منہاس روڈ میں بھی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ انتالیس ملی میٹر بارش قائدآباد میں ہوئی۔ سرجانی ٹاون میں چوبیس،کور نگی میں اٹھارہ اعشاریہ چار ،پاپوش نگر میں سترہ ،نارتھ کراچی میں سولہ اعشاریہ پانچ اور جناح ٹرمنل اور میٹ کمپلیکس میں سولہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی اےایف فیصل بیس پر پندرہ،مسرور بیس پر تیرہ ،اولڈ ایئر پورٹ بارہ اعشاریہ چار ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں آج بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے