نومبر 5, 2024


پانی چوروں کے خلاف ایکشن۔حب کینال کے اطراف پانی کی چوری کے لئے بنائے گئے گڑھوں اور تالابوں کو ختم کردیا گیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کارروائی کے دوران پانی چوری کے لیے لگائے گئے چار غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کردیے گئے۔ پانی چور گڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں میں فروخت کرتے تھے۔ حب کینال کی طرف آنے والے تمام غیر قانونی راستوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ٹینکرز ان غیر قانونی راستوں سے آکر پانی چوری کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے