
کراچی میں گیس چوروں کے گرد گھیرا تنگ۔کورنگی میں رنگ سازی کے کارخانے اور نیوکراچی میں مٹھائی اور بیکری میں گیس چوری پر مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق ایس ایس جی سی کی ٹیم نے کورنگی میں دوپٹہ رنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ کارخانے میں گیس چوری کئے جانے پر مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیو کراچی میں مٹھائی کی دکان اور بیکری پر چھاپہ مار کر گیس چوری کے الزام میں مالک کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دونوں مقامات پر مین لائن سے براہ راست گیس چوری کی جارہی تھی ۔دونوں مقامات پر چوری میں استعمال ہونے والا سامان تحویل میں لے لیا گیا۔چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔