نومبر 9, 2024

کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد قابلِ مذمت ھے کراچی یونین آف جرنلسٹس

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران بعض پیشہ ور صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور تشدد کی مذمّت کی ایک بیان میں صدرِ طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کا اقدام آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتے ھیں دفعہ144 کے نفاذ پر ھونے والے احتجاج سے صحافیوں کا کوئی تعلق نہیں ان کا کام صرف کوریج کرنا ھے جس میں مداخلت یا تشدد کا عمل باعث مذمت ھے بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ پریس کلب آزادی اظہارِ رائے کا مرکز ھے اس حوالے سے سیکریٹری پریس کلب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں آج پیش آنے والے واقعے پر مکمل وضاحت کی گئی ھے

کراچی یونین آف جرنلسٹس پیشہ ور صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے مجلسِ عاملہ نے وزیراعلی ائی جی سندھ اور آئی جی کراچی سےپرزور مطالبہ کیا ھے کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے