نومبر 22, 2024


کراچی میں ائرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔دھماکے میں دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے اور سترہ کے قریب زخمی ہوئے۔پولیس نے کرائم سین کو آمد و رفت کے لئے بند کرکے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
اتوار کی شب ائرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں تین افراد چل بسے

جائےوقوعہ پردھماکےمیں تباہ ہونےوالی گاڑیوں میں ڈبل کیبن، بلٹ پروف جیپ،دوکاریں،ایک ہائی ایس،ایک موٹرسائیکل،دورکشے،ایک پولیس موبائل اوردوڈبل کیبن شامل ہیں
ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے رینجرز اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے میں مصروف ہوگئیں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بھجا دی گئ

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے واقعے میں تین افراد چل بسےاور گیارہ زخمی ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا تھا کے ابتدائی طور پر واقعہ آئل ٹینکر میں دھماکے کے باعث پیش آیا ۔

ا
(ابھی شروع میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، ہم واقعے کی تحقیقات کرررہے ہیں ابتدائی معلومات کے مطابق آئل ٹینکر کی وجہ سے دھماکا ہوا اسے چیک کیا جارہاہے کہ یہ آئل ٹینکر سے دھماکا ہوا ہے یا اس میں کوئی دہشت گردی کا عنصر شامل ہے
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتداٸی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے چاٸینیز وفد پر حملہ کیا حملے میں 70 سے 80 کلوکمرشل بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا دھماکے میں 3 گاڑیاں مکمل تباہ ہو گٸی

چینی سفارت خانے کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے کی تصدیق کل رات گیارہ بجے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے کاررواں پر حملہ کیا گیااعلامیے کے مطابق حملے میں دو چائینز جاں بحق ہوئے ایک چینی اور دیگر مقامی لوگ بھی زخمیوں میں شامل ہیں پاکستان میں چینی سفارت خانہ قونصل جنرل نے فوری طور پر ایمرجنسی پلان جاری کردیا چینی حکام کی پاکستان سے واقعے جامع تحقیقات کا مطالبہ
کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے