نومبر 9, 2024

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنطیم سے تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا رات گئے شیر شاہ کے علاقے میں مبینہ مقابلہ، دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنطیم سے تھا،جن کی شناخت حافظ قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہلاک مبینہ دہشتگرد براہ راست ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد 25 قتل کے مقدمات سمیت 35 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے جن کے قبضے سے ٹارگیٹڈ لسٹ بھی ملی ہے
دہشتگرد شہر میں مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے
ہلاک مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ،خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہیں۔
ہلاک دہشت گردوں نے رواں سال کریم آباد میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو شہید کیا تھا۔
وہ شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور ان کے ساتھ کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے