مارچ 15, 2025

کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ایک اعلیٰ سطحی وفد ہاؤس آف لارڈز، لندن کے HE Rt Hon Lord Paul Boateng CVO نے ملاقات کی، جس میں وفد میں رچرڈ گروس (ڈین کوئین میری، یونیورسٹی آف لندن)، پروفیسر وینڈی تھامسن CBE (وائس چانسلر یونیورسٹی آف لندن)، ڈاکٹر ٹونی ڈیگازون (ریجنل منیجر برائے سٹی اینڈ گلڈز) اور پیٹ ٹیلر (چیف آپریٹنگ آفیسر یونیورسٹی آف گرین وچ) شامل تھے۔

اسپیکر سید اویس قادر شاہ، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ

اور سیکریٹری محمد عباس بلوچ کے ہمراہ، سندھ کے طلباء کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے کے مقصد سےسٹوڈینٹ ایکسچینج پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا. معزز لارڈ پال بوٹینگ نے اسپیکر کی تعلیمی شعبے اور نوجوانوں کی ترقی میں دلچسپی اور عزم کی تعریف کی۔ ملاقات میں مزید بات چیت اساتذہ کی تربیتی پروگراموں کے حوالے سے ہوئی،

جس کا مقصد سندھ میں پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو جدید نصاب

اور ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید بنانا تھا، جس پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے مستقبل کے اقدامات کے لیے اپنی وزارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اسپیکر اویس قادر شاہ نے وفد کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت

کا دورہ کرایا اور وفد کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی سے بھی نوازا.


جس پر وفد نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا ان کی مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے