
سندھ اسمبلی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل پیش کردیا گیا ۔۔ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔۔ سی او واٹر بورڈ کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک استحقاق مسترد کیئے جانے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا ۔۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں ۔۔
جنوری 2024 کی اگر رپورٹ دیکھی جائے تو دو ہزار پانچ سو اکتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیپاٹائٹس کے جس میں مرد حضرات 1313 تھے خواتین 615 ٹرانس جینڈر 227 بچے 220 اور بچیاں 156 تھی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ایوان کو بتایا کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ اس لئے ہو رہا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ اسکریننگ ہوتی ہے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج مہیا کیا سکے
اررلی انفیکشن کنٹرول پر ٹریننگ دے رہے ہیں سیکشن کنٹرول پر ٹریننگ دے رہے ہیں نیڈل جو ہے اس کی شارپنس کے ہم سپیشل باکسز رکھے ہوئے ہیں ہسپتالوں میں تاکہ وہاں ڈسکارڈ ہو نیڈلز تاکہ وہ جو ہے وہ ری یوز نہیں ہوں آتو لاک سرنجز کی 60 فیصد پروکیورمنٹ ہم نے کرلی ہے ۔۔
ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے سی او واتر کارپوریشن اسد اللہ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی ۔۔ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے انہیں سی او سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی لیکن وہ نہ مانے یوں ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق مسترد کردی
اپوزیشن اراکین نے تحریک استحقاق مسترد کیے جانے کے خلاف ایوان میں شور شرابہ کیا
ایوان میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل پیش کیا گیا ، جسے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ،، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرے گی ۔۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا