فروری 14, 2025


کراچی میں سرجانی تیسر ٹاون میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سےبچے کی جان چلی گئی۔ دو افراد زخمی۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کےا سلحہ برآمد کرلیا۔

سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر سی سینتیس کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی۔اس دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر چھ سالہ بچہ کی جان چلی گئی۔ایک بچہ اور پینتیس سالہ شخص زخمی بھی ہوئے۔مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتارکر لیا۔ ملزموں میں سے ایک مرنے والے بچے کا رشتے دار بتایا جاتا ہے۔ ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے