جنوری 20, 2025


محترمہ بینظیر بھٹو ایک کرشماتی شخصیت،زیرک سیاست دان اور باکمال سیاسی رہنما تھیں۔انہیں دو بار پاکستان کی وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

وہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بھی تھیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹا گیا اور انہیں جیل میں ڈالا گیا،، تو نوجوانی میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے نام کی طرح قابلیت ،ذہانت ، صلاحیت، جرات و ہمت اور فیصلوں میں بھی اپنی آخری سانسوں تک بے نظیر رہیں۔

بینظیر بھٹو کا شمار ایشیا کی ان ممتاز خواتین میں ہوتاہے جنہوں

نے مشکل اور کٹھن حالات کا حوصلے سے مقابلہ کیا ۔ محترمہ بےنظیر بھٹو دو مرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی وزیر اعظم رہیں ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔


بے نظیر بھٹو اکیس جون 1953کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ پندرہ سال کی عمر میں او لیول پاس کیا اور اے لیول کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ گئیں ۔بے نظیر بھٹو ہارورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہیں ۔ انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی تعلیم حاصل کی۔



وطن واپسی پر وہ اپنے والد وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ غیرملکی دوروں پر جانے لگیں۔ 1977میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔سابق وزیراعظم کیخلاف مقدمہ چلا تو بینظیر بھٹو عدالتوں کے چکر لگاتی رہیں۔ 1982

میں بینظیر پاکستان پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں۔

جنرل ضیاء الحق کی حکومت کے دوران انہیں جلاوطنی اختیار کرنا پڑی۔ وطن واپسی پر انہوں نے1988کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور وزیراعظم منتخب ہو گئیں۔



عوام نے انہیں 1993میں دوبارہ اقتدار بخشا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو انہوں نے خودساختہ جلاوطنی اختیار کر لی۔ بے نظیر بھٹو نو سال بعد 18 اکتوبر 2007کو جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں وطن واپس آئیں ۔

کراچی ائرپورٹ سے قافلے کی شکل میں روانہ ہوئیں تو کارساز کے مقام پر دو دھماکے ہوئے، جس میں ڈیڑھ سو سےز ائد افراد جاں بحق ہوئے۔ محترمہ بینظر بھٹو حملے میں محفوظ رہی، لیکن اُسی سال 27دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں دہشت گردوں نے انہیں شہید کر دیا۔

بینظیر بھٹو غریبوں کی ہمدرد اور خواتین کے حقوق کی پاسبان

تھیں۔ انہیں 2بار جلاوطنی اختیار کرنا پڑی اور وہ 2بار ہی وزیراعظم منتخب ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے