
کراچی کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنیٰ موجود ہے۔ اس طوفان کا نام اس مرتبہ پاکستان کے تجویز کردہ ناموں سے منتخب کیا گیا ہے۔ اگلےمتوقع طوفانوں کے نام کیا ہوں گے اور ان کے نام کن ممالک کے حصے میں آئیں گے
بھارتی علاقہ کچھ میں موجود ہوا کے شدید کم دباؤ نے سمندر کا رخ کرلیا۔سمندری طوفاناسنیٰ کا نام پاکستان نے تجویز کیا ہے ۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن اور اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیاء اینڈ دی پیسفک کے بنائے گئے 13 ملکوں پر مشتمل پینل،، انڈین اوشن میں اٹھنے والے طوفانوں کے نام تجویز کرتے ہیں۔
صرف یہی نہیں 12 ممالک کے بعد جب بھی پاکستان کا نمبر دوبارہ آئے گا،،اس کے لئے طوفان کا نام ‘صاحب’ طے کیا جاچکا ہے۔

دیگر 12 ممالک کی طرح مستقبل کے متوقع طوفانوں کے نام پاکستان کی جانب سے بھی طے شدہ ہیں۔ ان ناموں میں ‘افشاں’ ، ‘مناحل’ ، ‘شُجاعنا’، ‘پرواز’ ، ‘زنّاٹا’ ، ‘سرسر’ ، ‘بادبان’ ، ‘سراب’، ‘گلنار’ اور ‘واثیق’ شامل ہیں۔