سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے چھبیسویں آئینی ترمیم کا مقصد قوم کو متحد اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو اس کے پیچھے متحد ہونا چاہیے۔
شرجیل میمن نے بیان میں کہا ہے عدلیہ اور مقننہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا تھا۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے لئے انتھک محنت کرنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی ترامیم ،،،صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانے اور جمہوری اداروں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قوم کی فلاح و بہبود کے لیے آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے۔