نومبر 5, 2024


کراچی سپر ہائی وے کے قریب کار پر فائرنگ سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول صادق نگری کے بھائی اسلم نگری کے مدعیت میں سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے بھائی صادق اور میں فیملی کے ہمراہ گھر سے واٹر پمپ جا رہے تھے۔جنریٹر والے روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ملزم سامنے آگئے۔ انہوں نے روکنے کی کوشش کی،،تو ہم نے کار کی رفتار بڑھا دی ۔ملزموں نے کار پر گولی چلا دی۔ ایک گولی گاڑی کا شیشہ توڑتے ہوئے مجھے بائیں کندھے پر لگی۔میرا بھائی شدید زخمی ہوا تو ملزم فرار ہو گئے۔بھائی کو اسپتال پہنچایا ،،تو وہ دم توڑ گئے۔ملزموں نے ہمیں لوٹنے کی غرض سے روکا تھا۔گاڑی نہ روکنے پر ہمیں گولی مار کر فرار ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے