ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں بغیر میٹر والے رکشوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں رکشہ چلانے والوں کو میٹر لگوانے کے لیے دوماہ کی مہلت دی جائے گی ۔ گزشتہ سال کی نسبت اب تک ہیوی ٹریفک سے اموات میں 45 فیصد کمی آئی ہے 6ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کے چالان ہوئے
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ کا کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کراچی میں بغیرمیٹر والے رکشوں پر پابندی لگائی جائے گی رکشہ چلانے والوں کو میٹرلگوانے کے لیےدو ماہ کی مہلت دی جائے گی ۔ جس کے بعد بحث نہ نہ بھاو تاو ہوسکے گا
رکشوں میں میٹر لگ جائے گا تو ہم لین مینجمنٹ کریں گے۔ پھر رکشہ ایسے نہیں رک سکیں گے جیسے اب رک جاتے ہییں ۔ جو میٹر پیسے بتائے گا وہ ہی سواری سے لیں گے ۔ صرف وہ رکشے چلیں گے جن میں میٹر ہوگا ۔ میٹر لگوانے کے لیے رکشہ مالکان کو تاریخ دیں گے ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا دنیا بھر میں دس لاکھ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوتی ہیں ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اب تک 45 فیصد ہیوی ٹریفک کے حادثات میں کمی آئی ہے ۔ 640 پولیس گاڑیوں سمیت کُل ساڑھے 6 ہزار سرکاری گاڑیوں کے چالان ہوئے
(گزشتہ سال اسوقت تک 164 جانیں ہیوی ٹریفک میں ضائع ہوئی تھی ۔ اس سال اب تک 70 جانیں ہیوی ٹریفک میں ضائع ہوئی ہیں ۔ 640 چالان پولیس کی گاڑیوں کے ہوئے اس میں تمام اداروں کی گاڑیاں شامل ہیں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں
ان کا کہنا تھا چالان اور لین کی پابندی کے بعد بہتری آئی ۔ لین کی پابندی کے حوالےسے شہر میں 40 اسپاٹس پر بل بورڈز لگائے ہیں ۔ دیگر ذرائع سے بھی تشہیر جاری ہے
