اپریل 22, 2026

وزیراعلی سندھ اور وزیر ریلوے کی ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے اور سب اربن ٹرین سروس بحال کرنے پر اتفاق۔ کراچی سے روہڑی اور جیکب آباد کےلئے نئی ٹرین سروسز شروع کی جائیں گی۔
VO
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کے سی آر بحالی کے بعد بی آر ٹی بسیں فیڈر سروس کے طور پر کام کریں گی ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا سندھ حکومت ملیر ہالٹ پر انڈرپاس تعمیر کرنا چاہتی ہے لیکن ریلوے سے این او سی میں تاخیر کی باعث منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے انڈر پاس کی تعمیر کےلئے این او سی فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ملاقات میں ریلوے ٹریکس کے ساتھ گرین کوریڈور اور شجرکاری منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں ریلوے زمین پر تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات ہٹانے کے لیئے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ریلوے اراضی قومی اثاثہ ہے۔ اس کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا ہائی رسک کراسنگز کو فوری اپ گریڈ کیا جائے، عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے