جون 25, 2025


کراچی میں ہاکس بے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی گئی۔



گزشتہ روز سمندرمیں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئےتھے۔ فوری طور پر ایک نوجوان کو بےہوشی کی حالت میں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش نکالی گئی تھی۔ایک لاپتہ نوجوان کی لاش آج صبح سات بجے ہاکس بے سمندر سےملی۔ متوفی جمیل نارتھ کراچی انڈا موڑ کا رہائشی اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔لواحقین کا کہنا ہے محلے کے پانچ دوست اتوار کی صبح پکنک کے لیے گئےتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے