
کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ گیارہ فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہٰیں۔
آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو کے چار فائرٹینڈر نے پہنچ پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ آگ کی شد ت زیادہ ہونے پر مزید فائرٹینڈر طلب کرلئے گئے۔ رات تین بجے لگنے والی آگ نے ،، ہوا تیز ہونے کے سبب مزید دو فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور محکمہ فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی ۔وزیراعلی سندھ نےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ کہا مجھے مکمل رپورٹ چاہیے کہ آگ کیوں اور کیسے لگی ۔ فیکٹریوں کی مکمل انسپیکشن رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔