جون 23, 2025


کراچی میں پانچ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔حادثات گلبائی، فیڈرل بی ایریا ،کورنگی، سپرہائی وے اوربلدیہ کےعلاقے میں پیش آئے۔۔۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کو کچل ڈالا۔گلبائی میں تیز رفتار ٹینکر کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوار کی جان چلی گئی ۔۔۔ چودہ وہیلر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ۔۔سی سی ٹی وی کےمطابق نجی بینک کے باہر سڑک پر غیر قانونی بائیک پارکنگ کےباعث منی بس ڈرائیور نے سواری دیکھ کر سڑک کے درمیان بریک لگادیا ۔۔۔جس کی وجہ سے عقب میں سےآنےوالے موٹرسائیکل سوار نےبھی بریک لگایا اس دوران ایک موٹرسائیکل بس سے ٹکرائی جبکہ دوسری پھنسل گئی۔۔۔موٹرسائیکل پھنسلےکےسبب موٹرسائیکل سوار کچل کرجاں بحق ہوگیا ۔۔۔ بلدیہ مہاجرکیمپ کےقریب تیررفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکرسے سولہ سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا ۔۔۔ فیڈرل بی ایریا بلاک چودہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی برج کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون کی جان چلی گئی۔۔۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے