خبردار! ہوشیار سڑکوں پر گاڑی چلائیں احتیاط کے ساتھ ،،، دوہزار چوبیس کے دوران صرف کراچی میں اب تک سات سو اکہتر افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اس سال ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہے
ذرا سے غفلت، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
2024 میں اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن کے اعدادوشمار کے مطابق مرنے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 82
بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 6714 مرد، 1064 خواتین اور 369 بچے ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ 69 جولائی میں سب سے کم 26 جان لیوا حادثات ہوئے،،،
آپ بھی گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ احتیاط رکھیں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ لازمی اور قوانین کی پابندی کریں۔۔
پنجاب سندھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس ملک بھر میں ہم نیت ورک اور شیل کے تعاون سے آگہی مہم بھی چلارہی ہے ۔۔۔