جنوری 20, 2025


مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائنس پاکستان نے پارا چنار میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماوُں کا کہنا تھا کہہ پاراچنار میں فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے ۔۔ صوبائی حکومت وہاں قتل عام کی ذمہ دار ہے۔۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور پارا چنار میں شہریوں کی نسل کشی پر جواب دہ ہیں۔۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی کال پر ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے ۔۔کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی دھرنا دیا جائے گا۔۔دوسری جانب جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماوُں نے بھی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور ضلع کرم میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے